مری (بیورورپورٹ) مری بار ایسوسی ایشن اور ایگزیکٹو باڈی کا ایک اور عظیم کارنامہ جوڈیشل کمپلیکس مری میں طویل عرصہ التواء کاشکار وکلاء پارکنک کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا اس سلسلہ میں مری با کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی ایڈووکیٹ کی کاوش رنگ لے آئی لاہور ہاء کورٹ کے چیف جسٹس محترم امیر بھٹی کی طرف سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی گذشتہ روز اس سلسلہ میں پارکنگ کیلئے کھدائی اور سڑک کی توسیع کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،افتتاحی تقریب میں محمد وقاص ثنا ء سول صاحب جج، صدر مری بار اسد اقبال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی ایڈووکیٹ، محمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ،شبیر محمود ملک ایڈووکیٹ،امتیاز احمد عباسی ایڈووکیٹ، ناصر عباسی ایڈووکیٹ، راجہ ناصر ایڈووکیٹ،نعمان زیب عباسی ایڈووکیٹ، عمران شاہ ایڈووکیٹ،اویس علی مدنی ایڈووکیٹ،حنا آکاش ایڈووکیٹ،سیماب آکاش ایڈووکیٹ،مدعیہ ظفر ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی ممبران مری بار ایسوسی ایشن نے اسد اقبال عباسی صدر مری بار اورفخترمحمود عباسی جنرل سیکرٹری کا وکلاء پارکنگ کامسئلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
مری بار ایسوسی ایشن نے طویل عرصہ التواء کاشکار وکلاء پارکنک کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں