TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی:ڈینگی کے خاتمے کیلئے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہر جمعرات کو انٹی ڈینگی ڈے منانے کی ہدایت

 

فائل فوٹو

راولپنڈی:ڈینگی کے خاتمے کیلئے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہر جمعرات کو انٹی ڈینگی ڈے منانے کی ہدایت پر عمل کرتے ہو ئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 18اگست 2022کو انسداد ڈینگی ڈے منایا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز انسداد ڈینگی کی صفائی مہم میں شہر کو مینوئل سوئیپنگ،واشنگ،نالیوں کی ڈی سلٹنگ،اوپن پلاٹوں کی صفائی کے زریعے ڈینگی فری سٹی بنانے کی کاوشوں میں مصروف ہیں،شہری بھی گھر کے ساتھ گلی،محلے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں،کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شکایت درج کرائیں،ہم سب ملکر اپنے شہر کو ڈینگی فری سٹی بنائیں گے،کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پرجمعرات کے روز  انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے سیٹلائٹ ٹاؤن سی بلاک کے راولپنڈی پبلک سکول اینڈ کالج میں جا کر بچوں کو انسداد ڈینگی کیلئے حفاظتی تدابیر سے متعلق لیکچر دیا،سٹاف اورسٹوڈنٹس میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی وایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن(ر) قاسم اعجاز کی ہدایت پر آر ڈبلیو ایم سی ہیڈآفس میں مچھروں کی روک تھام کیلئے بھرپور صفائی کی گئی،پانی کی ٹینکی کو صاف کر کے کور کر دیاگیا،واش روم اور دیگر جگہوں پر کھڑے پانی کو صاف اور خشک کر دیا گیا، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کیپٹن(ر) قاسم اعجازنے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہر کی صفائی کے زریعے ڈینگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، صفائی کی کاوشوں میں شہریوں کا بھرپور تعاون ڈینگی فری راولپنڈی کے ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا،آگاہی مہم میں ہم شہربھر میں لوگوں کو ڈینگی سے تحفظ کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہے ہیں،ساتھ ساتھ ڈینگی کے تدارک کے پیغامات پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیئے جا رہے ہیں، انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم کے تحت کنٹینرز صاف کیئے گئے،گلی،محلوں میں مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کی گئی، نالیوں کی ڈی سلٹنگ کاکام بھی کیا گیا،خالی پلاٹوں کو صاف کرکے ڈینگی اور جراثیم کے خاتمے کیلئے چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا، اسی طرح راولپنڈی کی تحصیلوں کہوٹہ،گوجرخان،کلر سیداں،ٹیکسلا اور مری میں بھی یوم انسداد ڈینگی پر پمفلٹس تقسیم کئے گئے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ نے شہرمیں صفائی اور آگاہی مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا،آپریشنل سٹاف نے انہیں صفائی مہم پر بریفنگ دی،  انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے صفائی کے حوالے انکے مسائل سنے اور تجاویز بھی لیں، خصوصی صفائی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزنے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم میں گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا اور اسے ڈمپ سٹیشن تک پہنچایا۔

کوئی تبصرے نہیں