کلرسیداں بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار اور وصولی اب بھی جاری ہے بجلی کی لاگت سے زائد مختلف ناموں سے متعارف کروائے گئے ٹیکسز بھی وصول کیئے جا رہے ہیں اس طرح پاکستان دنیا کے ان چند ایک ممالک میں سرفہرست آ گیا ہے جہاں بجلی سب سے زیادہ مہنگی فروخت کی جا رہی ہے بجلی کی قیمتوں سے بھی زائد ہر ماہ حکومت ٹیکس وصول کر کے اپنا دھندہ چلاتی ہے اب ایک عام متوسط طبقے کے شہری اور دیہاڑی دار کے لیئے بجلی کا استعمال انتہائی مشکل بنتا چلا جا رھا ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب لوگ گھروں کے میٹر بند کردیں گے اور بجلی کے سوئچ اس وقت آن کریں گے جب کوئی مہمان ان کے گھر تشریف لائے گا اور یہ صورتحال مسلم لیگ ن کی سیاسی ساکھ کو بھی شدیف نقصان پہنچائے گا
کوئی تبصرے نہیں