TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر بجلی صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ ریلیف کا نوٹیفیکیشن جاری

 

  کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ  وصول نہیں کی جائے گی


وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج یعنی ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں جو شہری بل ادا کرچکے ہیں، انکی آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کردی جائے گی قبل ازیں وزیراعظم نے رواں ماہ کے آغاز میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ملک کے لاکھوں صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا تھا جس کے باعث شہریوں کو بل جمع کروانے پڑے


کوئی تبصرے نہیں