TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری انتظامیہ کی عدم دلچسبی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

مری  (بیورورپورٹ)  مری جنگل نمبر 24اور25 کے سپاہی کی ملی بھگت سے مٹی پھینکنے والے ڈیمپروں کی بھرمار،اہلیان علاقہ کاکہنا ہے کہ ٹنو ں کے حساب سے پھینکی جانیوالی مٹی سے نکاسی آب کی پُلیاں اور نالے بندہونے سے لینڈ سلائیڈ ننھے پودوں کا قتلِ عام اور ڈیم کو نقصان ہو رہا ہے،مری لارنس کالج روڈ شوالہ مسیاڑی لنک روڈ سے ٹھلاں روڈ کی طرف جا کر جنگل میں مٹی کے ڈیمپروں سے مٹی پھینک کر نالہ کو بند کرنے لینڈ سلائیڈ کے باعث بننے  قیمتی درختوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے پودوں بھی تباہ ہورہے ہیں جبکہ بڑی تعدادمیں مٹی جانے سے ڈیم کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوا تو ذرائع کے مطابق اہلیانِ علاقہ نے اسی دن اس غیر قانونی کام کو دیکھ کر محکمہ جنگلات کے متعلقہ سپاہی سے رابطہ کیا جس کے بعد سپاہی نے انتہائی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مٹی پھینکنے کے عمل کو رکوایا بھی نہیں اہلیانِ علاقہ نے جب لگاتار چار ڈیمپروں کو مٹی پھینکتے ہوئے دیکھا کہ اطلاع کے باوجود ڈیمپروں سے مٹی پھینکنے کا سلسلہ نہیں رُک رہا تو دوبارہ متعلقہ سپاہی کو آگاہ کیا لیکن جنگل نمبر 24,25 کے سپاہی نے نہ تو ڈیمپروں کو مٹی لانے اورجنگل میں پھیکنے میں کوئی رکاوٹ ڈالی اور نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی اہلیانِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگل میں پھینکی جانے والی مٹی سے جہاں پُلیاں نالے بند ہونے  لینڈ سلائیڈ ہونے کاشدید خطرہ پیداگیا ہے جبکہ مٹی ڈیم میں جانے سے بھی نقصان ہو رہا ہے اہلیانِ علاقہ نے وزیرِ اعظم پاکستان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اس عمل کوفوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں