فائل فوٹو |
کراچی سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کورونا کے بعد کے اثرات سے گزررہے ہیں،ان کے پھیپڑوں کے قریب پانی جمع ہوگیاہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کا گزشتہ ماہ بھی کراچی میں علاج ہوا تھا،جس کے باعث وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کرسکے بختاور بھٹو نے سابق صدر کی بہتر صحت کے لیے دعا کرنے والوں کو شکریہ بھی ادا کیا واضح رہے کہ یہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خاندان کی جانب سے پہلا باضابط بیان سامنے آیا ہے پچھلے دو روزسے ان کی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی تھیں
https://twitter.com/BakhtawarBZ/status/1575148415050096640?s=20&t=KrsE2qb26O-sjT-oO6Jwow
کوئی تبصرے نہیں