TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

راولپنڈی میں ڈاکو راج ہے پولیس اور انتظامیہ نے اگر جرائم کی روک تھام نہ کی تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، چوہدری مجتبیٰ احمد



راولپنڈی (پوٹھوہار ون ڈیجیٹل) تھانہ سول لائن کی حدود میں چوروں ڈاکوں کی بھرمار شہری پریشان پولیس خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق اُمیدوار کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری مجتبیٰ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے جب سے پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی ہے راولپنڈی میں لاقانونیت عروج پر ہے چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے شہریوں کا کوئی پُرسان حال نہیں تھانہ سول لائن کی حدود چوروں اور ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گئی ہے سٹریٹ کرائم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے شہریوں کے جان و مال غیرمحفوظ ہیں بے یقینی کی صورتحال ہے گلستان کالونی کے علاقے سے شہریوں کے گھروں کے گیس کے میٹر تک چور اُتار کے لے جا رہے ہیں پنڈی میں ڈاکو راج ہے پولیس چوروں ڈاکوں کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہے منتخب سیاسی نمائندوں کی ترجیحات ہی کچھ اور ہیں وہ صرف اپنا اُلو سیدھا کر رہے ہیں راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے اگر اپنا قبلہ درست نہ کیا اور جرائم کنٹرول نہ کیے تو ہم راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں