نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے جس میں بلوچستان کے 31، سندھ کے 23، خیبر پختون خوا کے 17، گلگت بلتستان 6 اور پنجاب 3 اضلاع شامل ہیں این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار افراد سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث متاثر ہوئے جن میں آزاد کشمیر کے 53 ہزار 700،بلوچستان کے 91 لاکھ 82 ہزار 616، خیبر پختون خوا کے 43 لاکھ، گلگت بلتستان کے 51 ہزار، پنجاب کے 48 لاکھ 44 ہزار اور سندھ کے 1 کروڑ 45 لاکھ شہری متاثر ہوئے دوسری جانب ملک بھر میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1280 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ سیلاب اور مخلتف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 570 مرد، 259 خواتین اور 453 بچے شامل ہیں
این ایف آر سی سی نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری کردی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں