کلرسیداں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد مغل نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور سینٹ کا حلف اٹھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر پر اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر میاں نوازشریف کو نااہل قرار نہ دیا جاتا تو آج ملکی معیثیت کی تباہی کا یہ عالم نہ ہوتا مگر کچھ قوتیں ہر قیمت پر عمران خان کو لانا چاہتی تھیں جنہوں نے نوازشریف کو نااہل کرکے جیل میں ڈال کر الیکشن لڑا اور پھر الیکشن چرا کر عمران کی حکومت قائم کی گئی جو دنیا کی سب سے نااہل اور نالائق حکومت ثابت ہوئی انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اسحاق ڈار اپنے وسیع تجربے کی بدولت ملک کو معاشی بحران سے نجات دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں