TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

تحصیل بھر میں گاڑی چوری سمیت دیگر جرائم بھی اضافہ ،عوام پریشان


مری(بیورورپورٹ) تحصیل بھر میں گاڑی کی چوریوں سمیت دیگر جرائم بھی اضافہ ہونے سے عوام شدید پریشان،گذشتہ رات یونین کونسل پھگواڑی کڑھ بگلہ باسن کیر دھلہ لنک روڈ پر سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں سوار پولیس وردی میں کارلفٹر کی قیمتی گاڑی نمبر AB-5253 چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے اس بڑی واردات کو ڈاکٹر ندیم عباسی کے ہمراہ مقامی لوگوں سعید عباسی،باسط عباسی،عدنان عباسی اوردگیر افران نے جرات کامظاہر ہ کرتے ہوئے ناکام بنادیا چور گاڑی نمبر AB-5253چوری کررہے تھے کارلفٹر متعدد رکاوٹیں توڑتے ہوئے وائر لیس کال پر اسلام پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ملزمان سے متعدد جعلی نمبر پلیٹس بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ مزید گاڑیوں کی چوری کے وارداتوں کے بڑے انکشافات بھی متوقع ہیں، تھانہ پھگواڑی پولیس نے کارچوروں کی حوالگی کامطالبہ بھی کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں