TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

نیو مری پتریاٹہ میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تقریب اورآگاہی واک کا اہتمام

 


 مری(بیورورپورٹ) نیو مری پتریاٹہ  میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تقریب اورآگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجس میں منیجر اعجاز بٹ،تاجروں،میڈیا، سکولوں کے  طلباء وطالبات اورسربراہان نے شرکت کی 27 ستمبر کو ہر سال دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جاتاہے اسی مناسبت سے ملکہ کوہسار نیو مری پٹریاٹہ کے مقام پرٹی ڈی سی پی حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجرٹی ڈی سی پی اعجاز بٹ نے کہاکہ سیاحت کا حقیقی مقصد اپنے وطن عزیز پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے تاکہ دنیا کو یہ بتاسکیں کہ پاکستان ایک پُرامن خطہ ہے یہ کوششیں جن کی آبیاری ہمہ وقت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں جب یہ فصل تیار ھو تو ہماری نوجوان نسل کو فخر ہواور نوجوان نسل دنیا بھر میں پاکستان کے لئے فخر کا باعث بنے انہوں نے کہا کہ ملکہ کوہسارکی پٹریاٹہ کیبل کار ایشاء میں پہلے نمبر جبکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے،تقریب سے عباس علی یاسر محمود راجہ رضوان یاسر وقار شاہ نے خطاب کیا،اختتام پرسیاحت کے فروغ کیلئے واک کی گئی جس میں تاجروں،میڈیاکے نمائندوں، تعلیمی شخصیات سمیت مختلف سکولوں کے طلباء طالبات نے شرکت کی،سیاحتی اورعوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا موثرکردار اداکررہا ہے،وطن عزیز کی ترقی کے لیے شعبہ سیاحت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں