اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی تفصیلات کے مطابق عمران خان گجرات میں ایک جلسہ کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے ان کے اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی کو آگ لگ گئی ذرائع کے مطابق جس پرئیویٹ گاڑی کو آگ لگی وہ سب سے آخر میں تھی عمران خان اور اُن کا سکوارڈ اس گاڑی سے آگے فاصلے پر تھا جس کی وجہ سے عمران خان کی گاڑی و دیگر گاڑیاں محفوظ رہیں عمران خان کے ساتھ سیکیورٹی اسٹاف انہیں روکے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگیا پولیس اور حساس اداروں نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں
کوئی تبصرے نہیں