اسلام آباد: چک شہزاد کے پوش علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی زوجہ کو قتل کردیا تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ملزم شاہ نوازامیر نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کردیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ورزش والے فولادی ڈمبل مار مار کر بیوی کو قتل کیاپولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان سے آگاہ کیا جائے گا یاد رہے کہ شاہنواز معروف سینئر صحافی ایاز امیر کا بیٹا ہے جو چک شہزاد میں رہائش پذیر تھا اس کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا جس کے مطابق مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی بھی تصدیق ہوئی تاہم فوری طور پر سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سائرہ کے موت کے تعین کے لیے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سارہ کے جگر، دل، پھیپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لیے گئے ہیں، فرانزک کے لیے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے
اسلام آباد: چک شہزاد میں قتل کی لرزہ خیز واردات ملزم نے بیوی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں