کوٹلی ستیاں (راجہ ساجد دھنیال) کوٹلی ستیاں بگا سپورٹس سٹیڈیم ورنگ روڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر وکھیل و کلچر ملک تیمور مسعود ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میجر لطاسب ستی تھےدیگر مہمانوں میں صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کوٹلی ستیاں ڈاکٹر عبد القدیر ستی ، جز ل سیکرٹری مصدق دھنیال، ٹائیگر فورس حلقہ پی پی 06 کے کپتان حاجی صفدر زمان ستی ، پی ٹی آئی رہنماوں میں کمانڈر سیف دھنیال ، اسد رشید ستی ، آ فتاب ستی ، فیصل آ مین ستی ،قاصد ستی ، اہتشام قدیر ستی ، عادل قدیر دھنیال ، پی ٹی آئی خواتین ونگ مری کی صدر وردا خان ، ٹھیکدارمظہر ، سابق ناظم بشیر ستی ، امجد محمود ستی، تیمور ستی،نوید ستی،مدثر ستی،سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان پنجاب ٹیچر یونین کے رہنماؤں و اہل علاقہ کرور اریاڑی یوسی لہتراڑ کے تمام موضوعات کے عوام نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے آ رگنائزر راجہ طاہر محمود صدر پنجاب ٹیچر یونین اور سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی راجہ زعفران دھنیال اور دیگر آ رگنائزر، ہیڈ ماسٹر راجہ کامران ہارون ، خالد محمود، خرم ظفیر ، فیصل ظفیر ، راجہ زیب ، راجہ ثقلین ، راجہ شانی ، راجہ مبشر ، راجہ رفاقت اور داجہ ابرار نے مہمان خصوصی سمیت دیگر مہمانوں و شرکائےتقریب کاشکریہ ادا کیا تقریب میں صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی، نائب صدر راجہ ساجد دھنیال،دیگر صحافیوں خالد اعوان ، راجہ ساجد محمود و دیگر نے بھی شرکت کی تقریب کا آغاز قاری نزاکت تبسم ضیائی الخیری نے تلاوت کلام پاک سے کیاجبکہ خطہ کو ہسار کے معروف ثناء خوان راجہ قائر الحسن دھنیال نے نعت رسول مقبول صلی اللہ و علیہ وسلم پیش کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر وکھیل و کلچر ملک تیمور مسعود ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میجر لطاسب ستی کا بگا آ مد کے موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ، کبوتر و غبارے اڑا کر اور نعروں کیساتھ بھر پور استقبال کیا گیا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے والی بال کو کک مار سٹیڈیم میں گیم کا افتتاح کیا مہمان خصوصی نے رنگ روڈ بگا کا افتتاح کرنے کے بعد سپورٹس سٹیڈیم بگا کا بھی افتتاح کیاجہاں انہیں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کیطرف سے مکمل بریفنگ دی گئی تقریب سے صوبائی وزیر کھیل و کلچر ملک تیمور مسعود ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی ، مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میجر لطاسب ستی،صوبائی رہنماء کمانڈر قاسم ستی،نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی راجہ زعفران دھنیال، حاجی صفدر زمان ستی کپتان ٹائیگر فورس حلقہ پی پی 06 ، راجہ طاہر محمود صدر پنجاب ٹیچر یونین راولپنڈی، صدر پاکستان تحریک انصاف کو کوٹلی ستیاں ڈاکٹر عبد القدیر ستی ، ٹھیکدار مظہر ، وجاہت قیوم عباسی ، راجہ امجد و دیگر کا خطاب سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ ابرار اور اہتشام قدیر ستی سر انجام دے رہے تھے صوبائی وزیر کھیل و کلچر ملک تیمور مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل و سپورٹس کا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں یہ غیر سیاسی ایکٹیویٹی ہے جس سے تمام طبقات استفادہ حاصل کر سکیں گے کوٹلی ستیاں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے میرا حصہ تب شامل ہو گا جب آ ئندہ کے تمام منصبوں کو عملی جا معہ پہناؤ ں گا تمام مطالبات پورے کروں گا اور آ ج ہی اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کرتا ہوں کہ وہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کیساتھ ملکر تمام منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ بنا کر فوری کام شروع کریں جس کے دور رس نتائج برآمد ہو ں گے اور اس علاقہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے یہ منصوبے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے یہاں کے عوام نے آ ج جو محبت دی اور پر تپاک استقبال کیا ہمیشہ یاد رکھا جاے گا اس پر تقریب کے منتظمین کا مشکور ہوں تقریب میں راجہ طاہر محمود صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی نے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان جس پر انہیں ویلکم کیا گیا اور اورانکی تعلیمی و سیاسی و سماجی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں