TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پیمرا نے دو نجی چینلز کی نشریات تین دن کے لیے بند کر دیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان کے دو نجی نیوز چینلز آے آر وائی اور بول نیوز کی نشریات تین دن کے لیے معطل کر دیں پیمرا کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں چینلز بغیر کسی موثر تاخیری نطام کے نشریات جاری رکھے ہوئے تھےبیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے اس سلسلے میں 5 ستمبر 2022 کو احکامات جاری کیے تھے جن کا مقصد اعلی عدلیہ کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر عمل درآمد کرانا تھاان احکامات کے تحت تمام چینلز کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ موثر تاخیری نظام اور ایڈیٹوریل بورڈ کے حوالے سے کی گئی پیشرفت/اقدامات پر اتھارٹی کو آگاہ کیا جائےاتھارٹی ان اقدامات کی تصدیق کے بعد براہ راست یا تاخیر سے نشر کرنے سے متعلق احکامت صادر کرے گی لہذا اس دوران کسی بھی چینل کو براہ راست عوامی تقریبات کی کوریج کی اجازت نہیں ہوگی یاد رہے کہ دونوں چینلز مسلسل پیمرا قوانین اور احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مذکورہ خلاف ورزی پر چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان چینلز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو ذاتی شنوائی کے لیے بلوایا گیا تاہم وہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے سے قاصر رہے اور محص اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا تحریری جواب کو مدنظر رکھتے ہوئے اور معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اتھارٹی نے دونوں چینلز بول اور اے آر وائی کی نشریات تین دن کے لیے معطل کر دیں اور اس سلسلے میں تمام کیبل آپریٹرز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں

کوئی تبصرے نہیں