TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر سے پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر کی ملاقات

 


اسلام آباد پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر کی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں پی ایس این کے ممبر ادارے ہمیشہ وظائف اور پوزیشنز میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں۔ اس سال بھی کرونا وبا کے اثرات کے باوجود پرائمری اور مڈل کے سنٹرلائزڈ امتحانات میں سب سے زیادہ پوزیشنز کم آمدنی والے انفرادی نجی تعلیمی اداروں کی ہیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے یقین دہانی کروائی کے ان اداروں کے بچوں ، اساتذہ اور انتظامیہ کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹیک ہولڈرز تسلیم کرتے ہوئے کارکردگی کو سراہا جائے گا۔نیز ان کا اپنی مدد آپ کے تحت حکومت کا ہاتھ بٹانے کے علاؤہ معیاری شرح خواندگی بڑھاتے ہوئے اربوں روپے بچانا بھی قابل ستائش ہے۔اس گفتگو میں چیئرپرسن ریگولیٹری اتھارٹی مس ضیاء بتول اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای ڈاکٹر اکرام علی ملک بھی موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں