TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

پاکستانی قوم جرات مند اورجذبہ خدمت سے سرشار ہے،عطاء الرحمن عباسی



مری(بیورورپورٹ) پاکستانی قوم جرات مند اورجذبہ خدمت سےسرشارہے،قومیں مشکل حالات میں اتحاد،یکجہتی،اورقربانیاں دیکر ہی زندہ رہتی ہیں اوردنیامیں اپنا مقام بناتی ہیں ملک پاک کے حصول کیلئے ہمارے اسلاف نے لازوال قربانیاں دیکر ہمارے لیکر آذاد وطن حاصل کیا،ہرقسم کی قدرتی آفات اورمشکل کی وقت میں جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن کاکردار ہمیشہ مثالی رہا ہے جس طرح ہم نے متاثرین کی مدداور بے لوث خدمات کیں اورتاریخ کاحصہ ہے،ہم نے ہمیشہ قدرتی آفات کامقابلہ،جنگوں میں بھی بھائی چارے اورجذبہ حب الوطنی کامظاہرہ کرکے یہ ثابت کیاکہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، حالیہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کئی گناہ زیادہ ہے جس سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی پر فصلیں تباہ ہوئیں،لاکھوں جانور پانی میں بہہ گئے اورمتاثرین سیلاب انتہائی مشکل حالات میں ہیں ایسے میں الخدمت فاؤنڈیشن اوررضاکار حسب سابق متاثرین کی امدادکرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہے ہیں ہماری آنے والی نسل بھی اس جذبہ سے سرشار ہے اورمستقبل میں اس سے بھی بہتر انداز میں نئی نسل اپنا کرداراداکرکے دنیا میں مثالیں قائم کریگی ان خیالات کااظہار ایجوکیٹر سکول سسٹم صفدر ہال لوئر بازار مری میں سیلاب زدگان کیلئے ریلیف فنڈز دئیے جانے کے حوالے سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے مہمان خصوصی صدرالخدمت فاؤنڈیشن تحصیل مری عطاء الرحمن عباسی اورڈائریکٹر وپرنسپل ایجوکیٹر سکول سردارساجد قرشی نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے بہترین کارکردگی دکھاکر مری کاایک مثبت پیغام دیگر علاقوں کادیا ہے، خدمت کایہ سلسلہ جاری رہیگا الخدمت نے اب تک 6 ارب سے زائد عطیات حاصل کرکے متاثرین سیلاب کی مدد کی ہے کثیر تعدادمیں خیمے، راشن،کپڑے،کمبل،50 ہزار میڈیکل کیمپ قائم کرکے لاکھوں لوگوں کی مدد کی ہے ہماری بے لوث خدمت کودیکھتے ہوئے دنیا بھر کی این جی اوزالخدمت کوامداد دے رہی ہیں،سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن انداز میں عصام علی نے اداکئے،اس پروقار تقرب کا آغاز انتہائی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت قاری عبدالوہاب نے کیا، نبی پاک کے حضور سکول کی طالبہ نے دلکش انداز میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ سکول کی طالبہ قراۃ لعین نے دلفریب آواز میں ملی نغمہ پیش کیا،سردارساجدقریشی نے سکول،اساتذہ اور طلباء طالبات کی طرف سے ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ روپے کانقد عطیہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماؤں کو پیش کیا،تقریب میں جماعت اسلامی تحصیل مری کے صدر غلام احمدعباسی،جنرل سیکرٹری حافظ شکیل عباسی،مسعود احمد بٹ،عبدالعلیم عباسی،نجیب احمدعباسی،عبیدناظر عباسی،وائس پرنسپل ابرار احمد،اساتذہ کرام،طلباء وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کے رہنماؤں نے سردارساجد قریشی کا عطیہ دینے پر شکریہ اداکیا،تقریب کے اختتام قومی ترانہ پیش کیاگیا اس دوران تمام شرکاء کھڑے ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں