TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گوجرخان انتظامیہ کا ناجائناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

 


گوجرخان انڈر پاس کے اطراف میں بنے کھوکھے تجاوزات قرار دے کر توڑ دیے گئے،این ایچ اے کے جاری کردہ نقشہ کے مطابق انڈر پاس کو کلئیر کیا جا رہا ہے،انڈر پاس تجاوزات خاتمے سے عوام علاقہ کو بہت ساری مشکلات سے نجات حاصل ہوئی ہے گوجرخان انتظامیہ،سینکڑوں خاندان بےروزگار کر دیے گئے، کھوکھے توڑنے سے پہلے متبادل جگہ فراہم کی جاتی مہنگائی و بیروزگاری کے ستائے عوام پر ایسے جارحانہ فیصلے مسلط کرنا ان کا معاشی قتل عام ہی ہو سکتا ہے،گوجرخان انتظامیہ نے زیادتی کی ارباب اختیار دادرسی کریں غریب کھوکھا بانوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرخان جی ٹی روڈ انڈر پاس پر قائم چند کھوکھا جات کو گوجرخان انتظامیہ نے این ایچ اے اور حکومت پنجاب کی جانب سے تصدیق کے بعد غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہیوی مشینری لگا کر مسمار کر دیا گوجرخان انجمن تاجراں کے عہدیداروں اور کھوکھا مالکان کی جانب سے نرمی و مہلت کی اپیل اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے رد کرتے ہوئے غیر قانونی قرار دیے گئے کھوکھوں کو ہر صورت مسمار کرنے کا حکم دیا اور انفورسمنٹ انسپکٹر ملک فیض اللہ اور چیف آفیسر بلدیہ گوجرخان تنویر گجر کی زیر نگرانی آپریشن کرتے ہوئے کھوکھوں کو رات گئے تک آپریشن کرکے مسمار کر دیا گیا، آپریشن کے دوران کچھ تاجروں نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا کہ وہ قانونی طور پر بیٹھے ہوئے تھے ان کے پاس ثبوت موجود ہیں مگر گوجرخان انتظامیہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں، بےروزگاری و مہنگائی کے ستائے عوام پہلے ہی مرنے کی نوبت تک پہنچ چکے ہیں ایسے میں جو تاجر حق حلال کی روزی کما رہے ہیں ان سے ان کے ذرائع چھیننے سے عوام کے پاس ماسوائے خودکشیوں کے کوئی دوسرا راستہ نہیں بچتا متاثرین نے ارباب اختیار سے دادرسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان انتظامیہ نے سخت زیادتی کرتے ہوئے سینکڑوں خاندان بےروزگار کر دیے ہیں اگر آپریشن ناگزیر تھا تو پہلے ان کو متبادل جگہ فراہم کی جاتی اسکے بعد یہ آپریشن کیا جاتا ان بےروزگار خاندان فٹ پاتھوں پر آ جائیں گے اور اگر ان کے دکھوں کا مداوا نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

کوئی تبصرے نہیں