مری(بیورورپورٹ) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ سطحی خواتین کا دی ذیابیطس سنٹر نزد پھلگرں ٹول پلازہ کا دورہ،دی ڈائبٹیزسنٹر اعلیٰ سطحی وفد کی توجہ کامرکز بنارہا, سہ پہر کو خواتین بشمول سماجی شخصیات مسز ارم شہزاد اور مسز شازیہ پاشا نے مرکزی ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے یہ دورہ ٹی ڈی سی کی سینئر انتظامیہ خصوصی طور پر ڈاکٹر نزہت حمید ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دعوت پر کیا،ذیابیطس کے خلاف ایک منظم جدوجہد کو ملک میں اعلیٰ سطح اور ایوانوں تک متعارف کرانا اس دورے کا محرک تھا، ان خواتین کا تعلق پاکستان میں اعلیٰ سطح کے طبقہ ء ِفکر سے ہے انکے مین ہسپتال پہنچنے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہواجسمیں ٹی ڈی سی کی سینئر انتظامیہ سمیت دورہ کرنے والی ممتاز شخصیات نے اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کیاانہیں ٹی ڈی سی کی مختلف سروسز، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا، معزز مہمان خواتین نے ذیابیطس کے خلاف اس منظم نیٹ ورک کو سراہا اور اپنے اپنے تعاون اور ہمدردی کا یقین دلایا،ٹی ڈی سی انتظامیہ نے دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں