TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کلرسیداں لڑائی جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں،نوجوان قتل

 

انٹرنیٹ فوٹو

 کلرسیداں کے علاقے چوآ خالصہ بازار میں جھگڑا چھریوں کا آزادانہ استعمال جابر نامی نوجوان قتل تفصیلات کے مطابق محمد ظہیر نے پولیس تھانہ کلرسیداں کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میرا بھتیجا عمران جابر  صبح تقریباً آٹھ بجے مزدوری کرنے کے لیے کام پر جارہا تھا کہ چوآ خالصہ سکرانہ روڈ چوک پر فہیم اختر  کھڑا تھا۔جس کے ہاتھ میں چھری تھی۔اس نے وار چھری محمد عمران کے کے سینے پر کیا جو شدید زخمی ہوکر گرگیا۔موقع پر موجود مسمیان محمد سعید،یاسر شفیق، عمران رشید وغیرہ دیگر دکانداروں نے چھڑایا۔جبکہ فہیم اختر موقع سے فرار ہوگیا۔وجہ عناد ایک روز قبل دونوں کے درمیان گالم گلوچ اور لڑائی ہوئی تھی۔محمد عمران کو ہسپتال لے جارہے تھے جو راستے میں دم توڑگیا۔فہیم اختر خلاف کاروائی کی جائے۔ پولیس نے مقتول محمد عمران عرف جابر کے چچا محمد ظہیر کی درخواست پر مقدمہ نمبر524/22 بجرم 302 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

کوئی تبصرے نہیں