TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

کوہسار یونیورسٹی مری کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری

 


مری: کوہسار یونیورسٹی مری کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری کی قیادت میں ایک ٹیم 16 ستمبرکوامدادی سامان لیکر ڈیرہ غازی خان کیلئے روانہ ہوئی، ٹیم سیلاب زدگان کی امداد کیلئے نہ صرف کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا جائے گا بلکہ یونیورسٹی کے ڈاکٹرز کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا واضح رہے کہ کوہسار یونیورسٹی مری ملک بھر میں سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی امداد اور بحالی کیلئے مسلسل متحرک ہے جس میں لباس،خوراک،ادویات اوردیگر اشیاء کی فراہمی کیلئے مسز ڈاکٹر وقار حبیب بخاری نے بہت محنت کی اورکررہی ہیں جو قابل تقلید ہے اس سے پہلے  کوہسار یونیورسٹی مری ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ہزاروں متاثرین کو بنیادی ضروریات کے علاوہ صحت کی سہولیات مہیا کرنے میں شاندار کردار ادا کر چکی ہے جو وائس چانسلر کے اس وژن کا نتیجہ ہے کہ اب عوام میں شعور پیداہوگیا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی ایک مسلسل محنت کے نتیجے میں عمل میں آئی            

کوئی تبصرے نہیں