فائل فوٹو |
ڈڈیال۔(تحصیل رپورٹر) تحصیل ڈڈیال میں ناجائز اسلحے کا بے دریغ استعمال انتظامیہ اور پولیس اس کی روک تھام کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے آئے روز فائرنگ کے واقعات متعدد افراد زخمی ڈڈیال بھی لیاری کی صورت اختیار کر چکا ہے شہری بے چارے بھی شدید اذیت سے دوچار ہیں تفصیلات کے مطابق ڈڈیال شہر اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز اسلحے کا بے دریغ استعمال ہر کسی کے پاس بغیر لائسنس کے اسلحہ موجود ہوتا ہے آئے روز ڈڈیال میں فائرنگ کے واقعات رونما ہونے لگے اسلحہ دوکانوں پر بھی ناجائز اسلحے کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے آئے روز ڈڈیال میں فائرنگ کے واقعات رونما ہونے لگے شہریوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈڈیال شہر اور اس کے گرد و نواح میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے سے ناجائز اسلحے کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ناجائز اسلحے کا بے دریغ استعمال دھڑلے سے جاری ہے کسی کے پاس کوئی اسلحے کا لائسنس نہیں ہوتا ہے بغیر لائسنس کے اسلحے کا بے دریغ استعمال جاری ہے جس سے آئے روز ڈڈیال بھی لیاری کی صورت اختیار کرنے لگا ہے آخرکار اس ناجائز اسلحے کی روک تھام کون کرے گا انتظامیہ اور پولیس بھی کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہے اس سے قبل فائرنگ سے بہت سے جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں کئ افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ اور پولیس ابھی تک ناجائز اسلحے کی روک تھام کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے آخرکار ناجائز اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کون قانونی کارروائی کرے گا ابھی تک ان کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے اس حوالے سے بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ آئے روز ڈڈیال کے امن کو خراب کیا جا رہا ہے ڈڈیال میں جب بھی فائرنگ کا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو مقامی تاجروں کا ہی نقصان ہوتا ہے انتظامیہ اور پولیس اس قسم کے واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس سے ہم شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور تحصیل ڈڈیال کے امن کو بھی دن بدن خراب کیا جا رہا ہے شہریوں نے ایک بار پھر چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور آئی جی آزادکشمیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کا نوٹس لیا جائے اور ڈڈیال میں ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں اور ہم پرسکون زندگی گزار سکیں اور ڈڈیال کو امن کو مزید خراب سے بچایا جائے اگر فی الفور ہنگامی بنیادوں پر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گئے کیونکہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ بالکل لبریز ہو چکا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں