مری(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن تحصیل مری کے زیر اہتمام ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب میں متاثرین کی بحالی اور ریلیف کی سر گر میوں میں حصہ لینے والے مخیر حضرات، الخد مت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کاروں کے اعزاز میں مری آرٹس کونسل میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 6مری محمد سفیان عباسی تھے، جبکہ الخد مت فاونڈیشن صوبہ پنجاب کے صدر محمدرضوان احمد، مری بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جلیل اختر عباسی،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی راولپنڈی عثمان آکاش، امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی کیمسٹ یونین کے صدر ڈاکٹر نوید عباسی، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق کلیم عباسی،عطیہ نور،ہوپیتھک ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمود الحق عباسی،ارشد نواز عباسی،کرنل ارشاد عباسی،بابر ستی،وسیم الدین ایڈوکیٹ،صدر رفاہ ڈویلپمنٹ فورم خالد محمود عباسی،الخد مت فاونڈیشن مری کے صدرعطاء الرحمان عباسی،حافظ شکیل عباسی،سجاد الحسن عباسی،ثاقب عباسی،راشد ستار عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے محمد سفیان عباسی نے کہاجماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مری نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر تاریخ رقم کی بھرپور اعتماد پر ہم انہوں نے مری کی عوام اورالخدمت فاؤنڈیشن کو سب سے زیادہ عطیات دینے پر پوری قوم اور اورسیز پاکستانیوں کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شا ء اللہ متاثرین کی بحالی کے مرحلے کہ تکمیل تک سیلاب متاثرین کے ساتھ رہیں گے انہوں نے کہاقوم سے اپیل ہے کہ وہ عطیات دینے کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ مصیبت میں اپنے بہن بھائیوں کو حتی المقدور ریلیف پہنچایا جا سکے،رضوان احمد خان نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنان مستقل طور پر ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں اور ہم یہ کام متاثرین کی بحالی تک جاری رکھیں گے،انھوں نے کہاانشائاللہ ملک اور قوم کی خدمت جاری رکھیں گے، کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کا حصول ہماری منزل ہے، غلام احمد عباسی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی کے مرحلہ کے لیے بھی بھرپور امداد کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ لوگ جلد از جلد اپنے گھروں میں واپس جا کر معمول کی سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں، انھوں نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں،جلیل اختر عباسی نے کہا الخد مت فاونڈیشن کے چالیس رکنی رضا کاروں پر مشتمل قافلہ کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور خیمے لے کر راجن پور اور دیگر سیلابی علاقوں میں پہنچا، جہاں پر انھوں نے متاثرین کی بحالی اور دیگر امدادی سرگرمیاں میں حصہ لیا، جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کاروں نے سیلاب سے بے گھر ہو جانے والے افراد کے لیے مسجد، واش روم، اسکول سمیت تمام سہولیات سے آراستہ خیمہ بستی قائم کی
کوئی تبصرے نہیں