مری(بیورورپورٹ) مری بار ایسوسی ایشن کا سیلاب زدگان کے ریلیف فنڈز کیلئے چوتھے دن بھی کیمپ جاری اور سیلاب زدہ علاقوں کیلئے فنڈزجمع کرنے کا سلسلہ جاری چوتھے روز مری بار ایسوسی ایشن نے تحریک لبیک پاکستان رہنماؤں کو ایک لاکھ روپے کا چیک صدر مری بار اسد اقبال عباسی نے ہمراہ جنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی،جلیل اختر عباسی،محمد نذیر عباسی،وسیم الدین عباسی،شبیر محمود ملک، ناصر عباسی،راجہ ناصر علی ایڈووکیٹس نے حلقہ پی پی 6تحریک لبیک امیررئیس عباسی،امیر تحریک لبیک مری نور الامین عباسی،جاوید اختر عباسی، امید وار تحریک لبیک عمران عباسی اورسابق ناظم پی پی 6 تحریک لبیک کے حوالے کیا،اس موقع پرمری بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی بھرپور مددکیلئے مری بار ایسوسی ایشن بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اوراس سلسلہ کوجاری رکھاجائیگا انہوں نے کہا کہ مری بار ایسوسی ایشن میں مختلف نظریات کی جماعتوں الخدمت فاؤنڈیشن،منہاج القرآن فاؤنڈیشن،ایم ڈی ایف،تحریک لبیک پاکستان کوامدادی کیمپ لگا کر فنڈ زدئیے جارہے ہیں اورمری بار بہت جلد پاک آرمی کو بھی اپنی طرف سے سیلاب ذدہ متاثرہ علاقوں کے لیے فنڈز جاری کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں