مری(بیورورپورٹ) یونین کونسل پوٹھہ شریف مری کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پوٹھہ میں ماہانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیاکھیلوں کا آغاز صبح 8 بجے کیا گیا سپورٹس گالا کا آغاز ریس مقابلے سے ہوا جسکے بعد رسہ کشی، ہائی جمپ، لانگ جمپ، بیڈ منٹن، والی بال، نیزہ بازی اور کرکٹ کے مقابلے کروائے گئے طلبہ کی نگرانی سر نثار، سر طارق اور سر تصدق کر رہے تھے اساتذہ کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پوٹھہ شریف میں ہر مہینے سپورٹس گالا کروایا جاتا ہے بچوں کو مختلف گیمز کھلائی جاتی ہیں اور ان کی بھر پور تیاری کروائی جاتی ہے، سپورٹس گالا پروگرام میں سکول کے 80 فیصد بچوں نے حصہ لیا حالیہ پی ایس ایل انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پوٹھہ کی تین پوزیشن آئی ہیں سکول کے تین طالب علم بطور باؤلرز سلیکٹ ہوئے ہیں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پوٹھہ کے اساتذہ کا کہنا تھا کے بچوں میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو اسی طرح جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کیلئے غیرنصابی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں۔
کوئی تبصرے نہیں