مری(بیورورپورٹ) مری بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر پنجاب ٹورازم پنجاب سکواڈ کے اے ڈی(AD) آپریشن سید خرم حسن نے دیگر سٹاف کے ہمراہ مری بار کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب کی صدارت صدرمری باراسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج رائے محمدکھرل خان اورسول جج نصر گوندل نے خصوصی شرکت کی جبکہ مری بار کے وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجودتھی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خرم حسن اور ربنواز انسپکٹر نے کہا کہ ہمیں سیاحت کے فروغ،سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے اورانکو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے مری میں تعینات کیاگیا ہے اس ذمہ داری کوہم احسن طریقے سے سیاحوں کو سہولیات اور انکو مدد فراہم کررہے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مری بار کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹورازم فورس کی تعیناتی خوش آئند ہے اوراب تک کی ان کی کارکردگی تسلی بخش ہے،اس موقع پر ٹورزم فورس کے سربراہ کو مری بار کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ، نائب صدر سردار یاسر یوسف ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری حنا آکاش ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری راجہ ناصر علی نے اعزازی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیاجس پر پنجاب ٹورازم سکواڈ کے افسران نے مری بار کے عہداروں اوربارممبران کاشکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں