TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماء سردارمحمدسلیم خان کو پی پی 6 کاٹکٹ دیاجائے،محمدسلیم ستی

فائل فوٹو

 مری (محمد احمد)  پاکستان تحریک انصاف کوٹلی ستیاں کے اہم رہنماء سابق ناظم یونین کونسل بن مری محمدسلیم ستی نے اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 6 پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے اصل حقدار پی ٹی آئی مری کے رہنماء سابق ناظم مری وہردلعزیزاورصوبائی اسمبلی کیلئے موزوں ترین عوامی شخصیت ہیں اوران کاحق بھی بنتا ہے، ان کی بطور تحصیل ناظم مری عوامی خدمات کا تاریخی اورسنہرہ دور علاقہ کے عوام اورقائدین کے سامنے ہے ان کا دورنظامت کے بعد بھی انکاتحصیل مری اورکوٹلی ستیاں کے عوام کیساتھ رابطہ آج بھی انتہائی موثر طریقے سے جاری ہے سابق تحصیل ناظم مری نے اپنے دورنظامت میں لاتعداد عوامی فلاحی منصوبے شروع کروائے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کو ماضی کے حکمرانوں نے ناقابل عمل قراردیا تھا سردارسلیم خان نے مری میں گیس کی فراہمی کامنصوبہ شروع کروایااور عوام کوگیس کی نعمت دی، پانی کی قلت کو حل کرنے کیلئے بلک واٹرسپلائی سکیم کا عظیم منصوبہ بھی خطیر فندز حاصل کرکے شروع کروایا اگر یہ منصوبہ مکمل ہوجاتا تو آج پانی کا بحران نہ ہوتا، نیومری سٹی کامنصوبہ بھی ان کی کاوشوں سے ہی شروع ہوا تھا،400 بستروں پرمشتمل جدید ترین ہسپتال کی منظوری اورمین شاہراہوں سمیت لنک روڈز کی تعمیر کے منصوبے جنمیں کئی مکمل ہوئے لیکن  اقتدار کی تبدیلی کے بعد سوئی گیس کے علاوہ سب منصوبے سیاست کی نظر ہوگئے انہوں نے کہا کہ سردارمحمدسلیم خان نے اپنے فرائض انتہائی بہترین اورخوش اسلوبی سے سرانجام دئیے آج بھی علاقہ کے عوام انکے سنہری دور اور انکی خدمات کو یاد کررہے ہیں،سابق ناظم بن اورانکے لاتعداد ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹری بورڈ اوردیگر قائدین سے مطالبہ کیاہے کہ حلقہ پی پی 6 مری کوٹلی ستیاں کے ٹکٹ پر نظرثانی کی جائے اورعوامی خدمت رکھنے والے،مستحق،حقدار اورنظریاتی رہنماء سردارمحمدسلیم خان کو پی پی 6 کاٹکٹ دیاجائے۔

کوئی تبصرے نہیں