کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا زاہد کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا ہے، حنا زاہد جناح اسپتال کی مریضہ تھیں اور جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں چیک کے لیے آتی تھیں گزشتہ رات خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا جبکہ باقی پانچ بچے زندہ ہیںہسپتال ذرائع کے مطابق بچےنارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے ہیں، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھےبچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا ہے جہاں بچوں کو انکیو بیٹر میں رکھا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں