TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

حساس معلومات رکھنے والے 500 سے زائد افراد پاکستانی شہریت چھوڑ گئےہیں،چیئرمین نادرا طارق ملک

 

فائل فوٹو

 اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے اسی) کا اجلاس دوران اجلاس چیئرمین پی اے سی نورعالم خان نے چیئرمین نادرا سے سوال کیا کہ نادرا میں کرپشن پر کتنے لوگ نکالے گئے، جس پر چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ نادرا نے 43 لوگوں کو کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر نکالا جبکہ 2600 لوگوں پر تحقیقات تاحال جاری ہیں نورعالم خان نے کہا کہ کرپشن کی بنیاد پر نکالے گئے لوگوں کو دوبارہ بھی بھرتی کیا گیا، جس پر کمیٹی نے نکالے جانے کے بعد دوبارہ بھرتی ہونے والوں کی تفصیلات  طلب کر  لیں اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا نے انکشاف کیا کہ حساس معلومات رکھنے والے  پانچ سو سے زائد لوگ پاکستان میں کام کرنے کے بعد پاکستانی شہریت چھوڑ گئےہیں چیئرمین نادرا طارق ملک کے انکشاف کے بعد پی اے سی نے چیئرمین نادرا سے پاکستانی شہریت چھوڑنے والوں کی فہرست طلب کر لی۔


کوئی تبصرے نہیں