فائل فوٹو |
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ان کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیر مواصلات، چیئرمین این ایچ اے بھی موجود تھےاپنے دورے میں وہ بلوچستان میں تباہ ہونے والے بی بی نانی پنجرہ پل پہنچے جہاں انہیں سیلاب سے نقصانات اور بحالی پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم کو ضلع کچھی میں پنجرہ پل پر سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر بھی بریفنگ دی گئی شہباز شریف نے کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو شاباش دی بی بی نانی پنجرہ پل کو آٹھ گھنٹوں میں درست کرنے پر انہوں نے پل کو بحال کرنے والے تمام ورکروں کےلیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جس میں 30 لاکھ روپے وفاقی حکومت اور 20 لاکھ روپے بلوچستان حکومت کی جانب سے دیے جائیں گےوزیراعظم نے کہا کہ شاہراہیں بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سب لوگوں نے محنت کی، ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں، چند روز بعد پھر بلوچستان کا دورہ کروں گا
کوئی تبصرے نہیں