TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

شہری کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 4 اہلکار گرفتار

 

انٹرنیٹ فوٹو

لاہور: ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے لاہور میں شہری کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 4 اہلکار وں کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل کے گرفتار اہلکاروں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر غیر قانونی چھاپہ مار کر ایک شہری کامران اور خواتین کو ہراساں کر کے ان سے ڈھائی لاکھ روپے بٹورے تھےگرفتارملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹراسد فخر، اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل ذیشان اورمراد شامل ہیں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں