TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی

فائل فوٹو

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی

ترمیمی بل کے مطابق غیرقانونی منشیات کے جرائم پرسزائے موت یاعمرقید ہوگی اور صدرمملکت کی منظوری کے بعد یہ بل منشیات کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2022  ہوگیا۔

بل کے مطابق سزائیں ہیروئن، مارفین، کوکین اورآئس سمیت دیگرنشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔

ہیروئن یا مارفین کی 4 کلوگرام یا زائد مقدارکے جرائم پر20 سال سے زائد قید ہوگی اور جرمانہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہوگا۔

5 کلویا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا20 سال سے زائد قید اور 25 لاکھ جرمانہ ہوگا۔

آئس کی4 کلوگرام یا زائد مقدارپرسزائے موت یا 25  لاکھ روپے جرمانہ اور عمرقید ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں