TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ2ہفتوں میں 2.6ٹن منشیات برآمد کر کے غیر ملکی باشندوں سمیت 83ملزمان گرفتار 26گاڑیا ں بھی قبضہ میں لے لیں

 

فائل فوٹو

راولپنڈی (راجہ طیب) اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ2ہفتوں میں 2.6ٹن منشیات برآمد کر کے 4غیر ملکی باشندوں اور8خواتین سمیت 83ملزمان گرفتار کر لئے اور ملزمان کے زیر استعمال  26گاڑیا ں بھی قبضہ میں لے لیں اے این ایف ہیڈ کوارٹر سے جاری تفصیلات کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے 19کاروائیوں میں 1288.85کلوگرام منشیات برآمد کرکے4خواتین سمیت 30 ملزمان گرفتارکر لئے اورملزمان کے زیر استعمال10گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 31.183کلو گرام ہیروئن،1157.817کلوگرام چرس، 88.800کلو گرام افیون، 0.500 کلوگرام ایمفیٹامائن، 8.758 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) اور 1.792کلو گرام کوکین شامل ہے،اے این ایف خیبر پختونخوانے19کاروائیوں میں 1069.615 کلو گرام منشیات برآمدکرکے4غیر ملکی باشندوں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے زیر استعمال 7گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 75.565کلوگرام ہیروئن، 971.150کلو گرام چرس،15.600کلو گرام افیون 2.792،کلو گرام  میتھ ایمفیٹامائن(آئس) اور 5کلو گرام نشہ آور گولیاں شامل ہیں،اے این ایف پنجاب نے17کاروائیوں میں 86.792کلو گراممنشیات برآمدکرکے1خاتون سمیت19 ملزمان گرفتار کر کے 6گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں  برآمد شدہ منشیات میں 10.174کلو گرام ہیروئن، 50کلو گرام چرس، 15کلو گرام افیون، 7.627کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 4کلو گرام نشہ آور گولیاں شامل ہیں،اے این ایف سندھ نے11 کاروائیوں میں 65.314کلو گرام منشیات  برآمد کرکے3خواتین سمیت 14ملزم کو گرفتارکرلیااور 3گاڑیاں قبضے میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 1.120کلو گرام ہیروئن،53.450کلوگرام چرس، 3.744کلو گرام  (آئس) اور  7کلو گرام بھنگ  شامل ہے،اے این ایف بلوچستان  نے چمن کے ایک غیر آباد علاقے سے 90کلو گرام چرس برآمد کر لی۔


کوئی تبصرے نہیں