مری(بیورورپورٹ) محرم الحرام کے حوالے سے حضرت امام حسین علیہ اسلام کاچہلم کا ماتمی جلوس 14 ستمبر کو امام بارگاہ قدیمی کنعان پارک امتیاز شہید روڈ سے بعدازنماز ظہرمتولیان سیدمزمل حسین شاہ،ناصرعلی شگری،کاچو شوکت اورچوہدری مظہر حسین کی قیادت میں برآمد ہوا جولوئر بازار،اامتیازشہید روڈسے ہوتا ہواڈاکخانہ چوک مال روڈ پرپہنچا،عزہ دارشہادت امام علی مقام حضرت امام حسین علیہ اسلام کی شہادت کے چہلم کے موقع پر سینہ کوبی،نوحہ خوانی کرتے رہے جبکہ عزہ داروں نے مال روڈ پرزنجیرزنی بھی کی،چہلم کے جلوس کے موقع پر ایس پی کوہسار ڈویثرن فیصل سلیم کی خصوصی ہدایات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ایس ڈی پی سرکل مری سردار اظہر،ایس ایچ اومری جمیل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جلوس کے اختتام تک ساتھ رہے،جلوس کے ساتھ امن کمیٹی کے ممبران سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،صیام مسعود عباسی،احتشام عباسی،اجمل عباسی،مدثر عباسی اوردیگر بھی موجودتھے جبکہ ایم سی کاعملہ،ٹی ایچ کیوہسپتال اورریسکیو1122 مری کے اہلکار ایمبولینس کے ہمراہ موجودتھے، جی پی او چوک پر ذاکر نے حضرت امام حسین علیہ اسلام اوران کے ساتھیوں کی شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانی نے اسلام کو بقا بخشی اورجذبہ قربانی کی اعلیٰ ترین مثالیں قائم کیں جلوس مال روڈ سے ہوتا ہوا کنعان پارک امتیاز شہید پر اختتام پذیر ہوگیا،جلوس کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کاعملہ،ریسکیو1122 مری،سول ڈیفنس اہلکار،میونسپل کارپوریشن کاعملہ اوردیگر سکیورٹی ادارے بھی موجودرہے جبکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ مری کے ایگزیکٹوآفیسر احسن شاہد،زونل آفیسرساجدعلی عملے کے ہمراہ موجودتھے اورصفائی کے بہترین انتظامت کئے گئے تھے،جلوس کے منتظمین نے بہترین سکیورٹی اورصفائی انتظامات پر ایس پی کوہسارڈویثرن فیصل سلیم،ایس ڈی پی اوسرکل مری سرداراظہراورایس ایچ اومری جمیل اوردیگر اداروں کے افسران اوراہلکاروں کا شکریہ ادا کیاہے۔
مری محرم الحرام کے حوالے سےچہلم کا ماتمی جلوس 14 ستمبر کو امام بارگاہ قدیمی امتیاز شہید روڈ سے برآمد ہوا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں