مری: ریسکیو حکام کے مطابق مانگا ایکسپریس وے پر ایک گھوڑے کوایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی اور ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا،ریسکیو 1122 مری کو واقعہ کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکار بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جہاں گھوڑا شدید زخمی حالت میں پڑا تھا ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گھوڑے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں تاہم ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امدا د اورفریکچر مینجمنٹ کر کے گھوڑے کو ریسکیو کر لیا۔
کوئی تبصرے نہیں