گوجرخان پولیس کی فوری کاروائی،11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان کیا جائے گا ،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گوجرخان نے ماموں کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے بھانجے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا پولیس کو دی گئی درخواست میں ماموں نے بتایا کہ ملزم فیضان نے میرے بھانجے کوزیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پر گوجرخان پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم فیضان علی کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک نذیر احمد گھیبہ نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جاۓ گا خواتین اور بچوں سے زیادتی اورتشددناقابل برداشت ہےاس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہاہے۔
کوئی تبصرے نہیں