راولپنڈی (راجہ ساجد دھنیال) تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاتم رسول سلمان رشدی کے حوالے سے غیر ملکی جریدے کو ددیا گیا بیان واپس لیں اور اپنی حرکت پر ندامت کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ اور امت مسلمہ بالخصوص پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں ورنہ ملک گیر سطح پر احتجاج کے ذریعے انہیں اقتدار کی باگ ڈور بھلا دی جائے گیان خیالات کا اظہار مقررین نے پیر کی سہ پہر راولپندی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا تحریک لبیک راولپنڈی کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے و احتجاج کی قیادت ضلعی امیر حاجی محمد رمضان چشتی جبکہ مظاہرے میں تحریک لبیک پاکستان کی ضلعی و صوبائی قیادت کے ساتھ کثیر تعداد میں ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں تاجدار ختم نبوت زندہ باد اور غازی تیرے جانثار بے شمار کے نعرہ بازی کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر حاجی محمد رمضان چشتی نے کہا کہ عمران خان کی گستاخ رسولﷺ سلمان رشدی کی حمایت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہم اس بیان کی پر زور مذمت کرتے ہیں عمران خان پہلے بھی اس طرح کے بیان دے چکا ہے ایک طرف ریاست مدینہ کا نعرہ اور دوسری طرف گستاخان رسول کی حمایت اس سے عمران خان کی منافقت صاف ظاہر ہوتی ہے ہم تمام شاتمان رسولﷺ اور ان کے حمایت یافتہ اور سہولت کاروں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حضورﷺ کی ناموس اور ختم نبوتﷺ پر کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا گستاخ رسول جہاں سے سر اٹھائے گا اسے وہیں کچل دیا جائے گا ناموس رسالتﷺ اور ختم نبوتﷺ پر پہرے داری تحریک لبیک پاکستان کے منشور میں شامل ہے کوئی کسی غلظ فہمی میں نہ رہے تحریک لبیک پاکستان ہر وقت میدان عمل میں رہے گی انہوں نے خبردار کیا کہ عمران خان نے بیان واپس لے کر قوم سے معافی نہ مانگی تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔
عمران خان کی گستاخ رسول سلمان رشدی کی حمایت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، رمضان چشتی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں