TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

گوجرخان میں منشیات کی کھلے عام فروخت دھڑلے سے جاری

گوجر خان (تحصیل رپورٹر) ایس ایچ او نے گوجرخان کو سہراب گوٹھ بنا دیا ہر گلی ہر محلے میں منشیات کی کھلے عام فروخت دھڑلے سے جاری سیاسی سماجی و انجمن تاجراں کے عہدیداران کی احتجاج کی کال تمام رہنماوں نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اپنے فرائض سے چشم پوشی گوجرخان سہراب گوٹھ بن گیا ۔ گلی محلوں میں آئس ۔ہیروئن چرس انجکشن اور دیگر منشیات دھڑلے کے ساتھ سرعام فروخت کی جا رہی ہے پولیس کی طرف سے ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنا بہت سی کہانیاں جنم لے رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہر بھر اور نواحی علاقوں میں روزانہ لاکھوں روپے کی منشیات فروخت کی جا رہی ہے ۔ جی ٹی روڈ سروس روڈ ہسپتال روڈ ہاؤسنگ سکیم پریس کلب کے ساتھ درجنوں پوڈری بڑے بڑے گروہوں کی شکل میں  سرعام من پسند نشہ کرتے نظر آتے ہیں پولیس سرکل گوجرخان نے انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے منشیات فروشوں کے خلاف کوئی بڑی کاروائی ابھی تک عمل میں نہیں لائی گئی ان رہنماؤں نے اعلیٰ احکام سے اس سنگین صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا آگر اعلیٰ پولیس احکام نے کاروائی نہ کی تو گوجرخان کی سیاسی سماجی کاروباری اور دیگر تنظیموں کے ہمراہ سی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

 

کوئی تبصرے نہیں