راولپنڈی (آصف شاہ) ملت جعفریہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل شجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج پر تنقید کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں جس دن پاک فوج کمزور ہوئی اس دن پاکستان کمزور ہو جائے گاآج ہر حریت پسند حسینیت سے روشنی اور طاقت حاصل کر رہا ہے اگر ہماری زندگیوں سے حسینیت نکال دی جائے تو غیرت وحمیت چھن جائے گی اور کشمیر، فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمان ظلم کی چکی میں پس جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی قیادت اور تبرکات کی زیارت سے قبل کمیٹی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک بھرکی طرح راولپنڈی میں بھی یوم عاشورمنگل کے روز روائتی مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایاجائے گا اس موقع پر نواسہ رسول ؑ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُنکے 72جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے علم،ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس نکالے گئے جس میں عزاداران حسین زنجیر زنی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کی جبکہ علما و ذاکرین واقعہ کربلا اورنواسہ رسول ﷺ اور ان کے جانثاروں کی اسلام کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالی یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے حکومتی و انتظامی سطح پرسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر کوآپریٹو و امن و امان کی کابینہ کمیٹی کے سربراہ راجہ بشارت نے کنٹرول روم کا دورہ کیااور جلوس کے راستوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ سی پی او راولپنڈی تمام دن خود جلوس کی نگرانی کرتے رہے راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوااس موقع پرملت جعفریہ کے سیکریٹری جنرل شجاعت علی بخاری نے جلوس کی قیادت اورتبرکات کی زیارت کے ساتھ کمیٹی چوک میں عالمی و قومی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اظہار خیال کیاشجاعت علی بخاری نے کہا کہ آج ہر حریت پسند حسینیت سے روشنی اور طاقت حاصل کر رہا ہے انہوں نے کہا عزاداری ہماری بنیادی انسانی و آئینی حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہو ں گے انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں سیاسی محاذ آرائی اور جوڑ توڑ جاری رکھنا افسوسناک عمل ہے اگر ہماری زندگیوں سے حسینیت نکال دی جائے تو غیرت وحمیت چھن جائے گی اور کشمیر، فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمان ظلم کی چکی میں پس جائیں گے انہوں نے کہا آغا سید حامد علی موسوی نے ملک میں عزاداری کی ایک راہ متعین کر دی ہے ہم حامد موسوی کے ضابطہ عزاداری پر کاربند رہتے ہوئے ان کی سوچ اور نظریئے کو آگے لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو مرحومہ کے دورچاروں صوبوں میں کنٹرول روم قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سندھ اور آزاد کشمیر کے علاوہ کسی جگہ بھی یہ کنٹرول روم قائم نہیں ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر تنقید کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں جس دن پاک فوج کمزور ہوئی اس دن پاکستان کمزور ہو جائے گا اور بھارت پاکستان کو تر نوالہ بنانے کی کوشش کرے گابعد ازاں امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار اور امام بارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈ سمیت شہر بھر سے مختلف جلوس برآمد ہونے والے جلوس امام بارگاہ حفاظت علی شاہ تیلی محلہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوگیا اس موقع پر سوگواران امام حسین نے بوہڑ بازار چوک،حبیب بنک چوک اور ٹرنک بازار چوک میں زنجیر زنی کی جہاں پر مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عزا داری کیمپ جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لئے ابراہیم سکاؤٹس (اوپن گروپ)میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹر وں کے ہمراہ طبی عملہ ماتم داروں اور زنجیر زنوں کو طبی سہولیات فراہم کرتا رہا فوارہ چوک میں زنجیر زنی کے بعد امام بارگاہ شہیدان کربلا ٹائر بازار سے برآمد ہونے والا جلوس مرکزی جلوس میں اسی طرح دربار شاہ چن چراغ سے برآمد ہونے والا ذوالجناح کا جلوس پرانا قلعہ میں مرکزی جلوس میں شامل ہو گیا اس دوران امام بارگاہ یادگار حسین سٹلائیٹ ٹاؤن اور امام بارگاہ بلتستانیہ انگت پورہ سے برآمد ہونے والے ذوالجناح کے جلوسوں کے شرکانے بنی چوک میں زنجیر زنی کی جبکہ مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا جہاں پر شام غریباں برپا ہوئی قبل ازیں عاشور کے جلوس کے موقع پرراولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ موبائل فون سروس بھی معطل رہی مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی کے ساتھ جلوس کے تمام راستوں پر کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیاگیاتھا جلوس کے راستوں پر چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس کے ذریعے شرکا کی تلاشی لی جاتی رہی مختار فورس کے رضاکار،مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،مختار آرگنائزیشن،ابراہیم سکاؤٹس اور مختار جنریشن کے رضاکاربھی جلوسوں کے ہمراہ تھے اسی طرح ریسکیو 1122 اور محکمہ شہری دفاع کے اہلکار وں کوبھی الرٹ رکھا گیاتھا اس مقصد کے لئے ضلعی و ٹریفک پولیس نے سکیورٹی و ٹریفک پلان بھی تشکیل دے کر مجموعی طور پر6ہزار سے زائد ضلعی و ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں