TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

خطہ پوٹھوار کے لیےاعزاز , علی نقوی نے اسپین میں گریجویشن میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

خطہ پوٹھوار کے لیےاعزاز , علی نقوی نے اسپین میں گریجویشن میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی



مندرہ (ساجد نقوی سے) مندرہ کی ممتاز سید حکیم فیملی کے چشم وچراغ نے سات سمندر پار دیار غیر میں تعلیم کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گا ڑ کر اپنے خاندان اور علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا خطہ پوٹھوار کے لیے یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مندرہ سادات حکیم فیملی ماہر نبض شناس حکیم سید زمرد حسین شاہ مرحوم کے پوتے انٹرنیشنل معالج برٹش ہربل میڈیسن ایسوسی ایشن BHMAکے ممبر اسپین سے گولڈ میڈلسٹ ہربلسٹ حکیم سید ضیاء الحسنین نقوی کے ہونہار فرزند ارجمند سید محسن علی نقوی نے اسپین میں گریجویشن میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے اپنے سادات حکیم فیملی،علاقے اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا انکی شاندار کامیابی پر حکیم سید ثقلین علی نقوی و دیگر خاندان کے علاوہ راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار کاظمیو دیگر عہدداران سید ساجد نقوی، عبد المجید قریشی، خالد محمود قریشی، کامران بن ظہور قریشی، ایم رمضان قریشی، حکیم اظہر حسین،سید قاسم رضا کاظمی و دیگر نے حکیم سید ضیاء الحسنین نقوی اور انکے ہونہار بیٹے سید محسن علی نقوی کو اس شاندار اعزاز پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔ 

 

کوئی تبصرے نہیں