راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی)کے منیجنگ ڈائریکٹراویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار نبھاتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے فرائض انجام دے رہی ہے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اپنے ہم وطنوں کو آج صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے فرائض انجام دے کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپو ر کر دار ادا کر رہی ہے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہری بھی اس یوم آزادی پر صفائی پر مامور ان گمنام ہیروز کو بھی خوشیوں میں شریک کریں،ان کے کام میں آسانی کیلئے کوڑا کرکٹ کوڑا دان تک پہنچائیں جہاں بھی کوئی شکایت ہے تو ہماری ہیلپ لائن 1139پر اطلاع دیں یا سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر شکایت درج کرائیں،پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں اپنا بھرپور کر دار ادا کر نا ہے،شہر کی صفائی ستھرائی کے زریعے ہم شہریوں کو ایک صاف ماحول دینے کیلئے کو شاں ہیں،آج تمام ورکرز جذبہ حب الوطنی،محنت اور لگن سے شہر کو صاف کر کے شہریوں کو اس اہم قومی دن کے موقع پر بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہیں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آج ملک کے 75ویں یوم آزادی کے عظیم دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے اوراپنے پیارے وطن پاکستان سے اپنی بے لوث محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے شہر بھر کو قومی پرچم کے خوبصورت سبز رنگوں سے مزین بینرز،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے کمپنی کے ہیڈآفس میں پاکستان کی 75ویں سالگرہ کاکیک کاٹا جائیگا اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی جائینگی،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کیک کاٹنے کیلئے اپنے صفائی ورکرز کو مدعو کیا ہے،آج شہر میں ہونیوالی یوم آزادی کی تقریبات کے مقامات کی مینوئل سوئیپنگ،واشنگ کی گئی ہے،گلیوں،بازاروں،تفریحی مقامات،پارکوں کو بھی صاف کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اپنے ہم وطنوں کو آج صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،اویس منظور تارڑ
کوئی تبصرے نہیں