گوجرخان: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گوجرخان اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر گرینڈ آپریشن جاری تمام غیر قانونی تجاوزات کو اکھاڑ دیا گیا لاکھوں کا سامان ضبط تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گوجرخان غلام عباس ہرل نے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے تین دن قبل منادی شروع کرا دی کے بروز پیر سے تمام تجاوزات از خود ہٹا دی جاٸیں بصورت دیگر غیر قانونی تجاوزات کو اکھاڑ پھینکا جاے گا اور سامان ضبط کر لیا جاے گا کچھ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سامان اٹھا لیا پیر کی صبح بلدیہ کے سی تنویر عباس گجر ایم او آر ملک حسیب صدیقی انفورسمنٹ انسپیکٹر فیض اللہ انفورسمنٹ انسپیکٹر بلال سلیم اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے بھرپور آپریشن کرتے ہوے تین ٹرالی سامان لنڈا بازار مین بازار سبزی منڈی اور مختلف بازاروں سے ضبط کر لیا اس دوران بلدیہ ٹیم کو انکروچمنٹ کرنے والوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کو پولیس نے گرفتار کر کےایف آٸی آر درج کر دی اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس ہرل کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جاے گی دوکاندار شٹر کے اندر رہیں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارواٸی کی جاے گی بازار کھلے ہوں گے تو لوگ باعزت شاپنگ کر سکیں گے نقل و حرکت میں آسانی آے گی اور کاروبار کا رجحان بڑھے گا اور لوگ خوشحال ہوں گے عوام نے گلیاں بازار صاف ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آٸندہ بازار ایسے ہوں تو ہمیں شاپنگ میں کوٸی دشواری نہیں ہو گی عورتوں نے غلام عباس ہرل اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
کوئی تبصرے نہیں