فائل فوٹو |
راولپنڈی تھانہ روات کی حدود میں سرقہ بالجبر،چوری،مویشی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیتی اثاثوں سے محروم۔ ایس ایچ او تھانہ روات اے سی لگے ٹھنڈے کمرے تک محدود۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو ذوالفقار علی سکنہ تھلہ نے بتایا کہ رات گھر سو رہا تھا کہ سوا ایک بجے ایک تین مسلح ڈاکو زبردستی کمرے میں داخل ہوگئے۔انہوں نے کمرے کی تلاشی لی اور گن پوائنٹ پر میری جیب سے ستائیس ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔روات انکلیو کلر سیداں روڈ کے محمد عثمان نے بتایا کہ والدہ نے دو نامعلوم خواتین کو گھر ملازمہ کے طور پر رکھا جنہوں نے چار تولے طلائی زیورات،گولڈ میڈل سمیت پچاس ہزار روپے نقدی چرا لی۔محمد سفیر نے بتایا کہ گنگال نکڑالی میں مویشیوں کے ڈیرے سے نامعلوم چور ایک گائے،لوڈر رکشہ،جنریٹر،گیس سلینڈر سمیت دو بیٹریاں مجموعی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ روپے چرا کر لے گئے۔ادھر ڈھوک بدھال سے نامعلوم چور دیوار توڑ کر سخاوت حسین کی گائے سمیت بارہ بکریاں بکرے مالیتی چار لاکھ روپے چرا کرلے گئے۔ تھانہ روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔یاد رہے کہ نئے ایس ایچ او روات کی تعیناتی بعد بھی وارداتوں کو کنٹرول نہ کیا جاسکا۔اور جرائم پیشہ عناصر بلا خوف وخطر لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں