راولپنڈی(راجہ طیب) تحریک انصاف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں عوام رابطہ مہم کے حوالے سے راولپنڈی سمیت ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے تحت عمران خان ملک کے 17 بڑے شہروں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے اس سلسلے کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہو گا مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق21 اگست (بروز اتوار) راولپنڈی میں عمران خان بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے 24 اگست(بروز بدھ) ہری پور میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا،26 اگست (بروز جمعہ) کراچی، 27 اگست (بروز ہفتہ) سکھر، 28 اگست(بروز اتوار) پشاور، 29 اگست(بروز پیر) جہلم،31 اگست (بروز بدھ) اٹک،یکم ستمبر (بروز جمعرات) سرگودھا، 2 ستمبر (بروز جمعہ) عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کریں گے اسی طرح3 ستمبر(بروز ہفتہ)بہاولپور،4 ستمبر (بروز اتوار) فیصل آباد،6 ستمبر (بروز منگل) مردان،7 ستمبر (بروز بدھ) بہاولنگر، 8 ستمبر(بروز جمعرات) ملتان،9 ستمبر (بروز جمعہ) شیخوپورہ،10 ستمبر(بروز ہفتہ) گوجرانوالہ اور11 ستمبر (بروز اتوار) عمران خان کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے راولپنڈی میں 21اگست کو جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے گزشتہ روزسابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی صدارت میں تحریک انصاف کے فوکل پرسن اور پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیااین اے59 کے مرکزی سیکریٹریٹ صدر آفس میں منعقدہ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی حاجی امجد محموداور حلقہ پی پی12 اور 10 کی تمام یونین کونسل کے ذمے داران اور عہدے داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں طے کیا گیا کہ 21 اگست کو این اے 59کی ہر یونین کونسل سے عہدے داران اور کارکنان جلوسوں کی شکل میں مرکزی سیکرٹریٹ این اے 59 صدر پہنچیں گے جہاں سے مرکزی قافلہ لیاقت باغ روانہ ہوگا۔
تحریک انصاف نے راولپنڈی سمیت ملک گیر جلسوں کا اعلان کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں