کوہسار یونیورسٹی جلد صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائے گی ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن
مری(بیورورپورٹ)وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری کی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے ایچ ای سی اسلام آباد ان کے دفترمیں ملاقات ہوئی جس میں ملک بھر کی اعلیٰ تعلیم بالخصوص کوہسار یونیورسٹی مری کے بارے تفصیلی گفتگوہوئی وائس چانسلر نے کوہسار یونیورسٹی مری میں جاری اور نئے شروع ہونے والے پروگرامز کے بارے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے قلیل مدت میں وائس چانسلر اور ان کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا چیئرمین نے کوہسار یونیورسٹی مری کی ترقی کی رفتار پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کوہسار یونیورسٹی جلد صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائے گی اس امر کے حصول کیلئے انہوں نے وائس چانسلر کو بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
کوئی تبصرے نہیں