سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
اس ہفتے میں واضح طور پر اپنے عزائم کو حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کے سامنے بہت سے اختیارات ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں ۔ حتمی انتخاب کرنے سے پہلے لا پروا ہی آپ کو مشکل میں ڈال سکتے ہے۔ آپ کے اثر ورسوخ آپ کو سہولت فراہم کریں گے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں پیش رفت کرنے کا موقع ملے گا۔ صبر و تحمل کے ساتھ اپنے معاملات کو آگے بڑھائیں۔ ملازمت میں اہم مقام حاصل کرنے کے لئے صبر کے ساتھ موقع کا انتظار کریں۔ ملازمت میں اعلیٰ افسران کی طرف سے حوصلہ افزائی کی جانے کے امکانات ہیں۔ مالی لحاظ سے آپ خوش قسمت ثابت ہوں گے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
ہ ہفتہ آپ کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔ آپ کو بس حالات کے مطابق خود کو بدل لینا چاہیے۔ اس منصوبے میں عمدہ طریقے سے آگے بڑھ جائیں گے۔بغیر کسی کوف کے کاندانی معاملات کو حل کریں گے۔ خاندانی ذمہ داریاں آپ کو فیصلہ کرنے سے روک دیتی ہیں۔ منصفانہ اور خلوص کے ساتھ تبادلہ خیال آپ کو کامیاب کر دے گا۔ محبت کے معاملے میں تھوڑی پیچیدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ جو بھی آپ کی موجودہ صورتِ حال ہے بہترین حکمتِ عملی اختیار کر کے اپنی جذباتی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ دوستوں یا خاندانی مشورے آپ کے لئے مفید ثابت ہوں گے
برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
اس ہفتے آپ کے منصوبوں کو ترقی میں کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کچھ ستاروں کی گردش آپ کو قابل بنا دے گی۔ حقیقت پسند بنیں کامیابی حاصل کرنے میں کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرے گا۔ محبت کے معاملات میں سخت پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن صبرو استحکام صورت حال کو بہتر بناسکتے ہیں۔ خواب اور حقیقت کے درمیان موازنہ کریں تاکہ صحیح نقطہ نظر تک پہنچ جائیں۔ آپ کے ارد گرد جو بھی لوگ موجود ہیں حقیقی طور پر ان پر توجہ دیں اور ان کے لئے وقت نکالیں۔ غیر معمولی توجہ گھریلو معاملات میں بہتری لاتے ہیں۔ کاروباری معاملات میں نئے کارناموں کو سرانجام دینے کے لئے توانائی فراہم کی جائے گی۔ آپ کے ارد گرد موجود لوگ آپ کی تعریف کریں گے اور نوکری کی تلاش کے لئے یہ ہفتہ معاون ثابت ہو گا۔
برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
اپنی بنیادی چیزوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے معمول سے کم مطمئن لیکن پھر بھی آپ پر سکون رہیں گے۔ یہ ہفتہ تمام لوگوں کو مضبوطی سے نوازے گا۔خاص طور پر ان لوگوں کو جو کہ ماہ کے اختتام پر بہترین کوششوں سے آگے بڑھانے والے ہیں۔ اپنے منصوبوں کو ترقی دینے کے لئے بھروسہ مند لوگوں کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے کاروبار یا ملازمت میں بہترین مقام حاصل کرنے کے لئے آنے والے وقت میں کچھ چیزوں پر کنٹرول کریں اپنے حاکم سیاروں کی وجہ سے خلاف معمول معاملات سے بچنے میں آسانی پیدا ہوتی ہےاپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے ارد گرد موجود لوگوں کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ طویل مدت کے لئے خریداری کریں گے۔ پیشہ ورانہ میدان کو آگے بڑھانے کے موقع مل سکتے ہیں کو فروغ دینے کے لئے بہترین وقت ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
غیر ضروری اخراجات آپ کو اضطراب میں مبتلا کر سکتے ہیں۔وسائل سے باہر رہ کر خرچ تنازعات کا شکار بن سکتا ہے۔ اپنے رویے کی وجہ سے تعلقات کشیدہ ہو جائیں گے۔ محبت کے معاملات میں آپ کا ایک جگہ پر اپنی توجہ کو مرکوز کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اپنے ساتھ کی حدود کا احترام آپ کو مشکل وقت سے گزرنے میں مدد کرے گا۔ ساتھی کو اپنے موجودہ خدشات کے بارے میں بات کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ معاملات کا اظہار نہ کرنا اختلافات پیدا کر سکتا ہے۔پیشہ ورانہ زندگی میں ساز گار معاملات کو جنم دیں گے۔ آپ کے ارد گرد بہت سے لوگ مواقع کی تلا ش میں ہیں آپ کو صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
اللہ نے آپ کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ اجنبی لوگوں سے بات کرنے سے مت گھبرائیں ممکنہ طور پر آپ کے لئے مثالی ثابت ہوگا۔ غیر ضروری فخر آپ کی شخصیت میں منفی تبدیلیاں لائے گا۔ پیشہ ورانہ زندگی میں وینس براہ راست نتائج لائے گا۔ متوقع طور پر تمام معاملات بہترین ہو جائیں گے۔ غیر معمولی طور پر کام کو آگے بڑھانے کے لئے ذاتی اقدامات کریں گے ۔کام کے توازن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے نجی معاملات میں بھی دلچسپی لینے کی ضرورت ہے۔ مالیاتی منصوبوں میں ایک موقع آپ کو اہم پوائنٹس تلاش کرنے میں مدد دے گا۔ عدم استحکام آپ کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
ایسے لوگوں کی طرف سے آپ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو کہ آپ کے لئے ہت کچھ کرنا چاہتے ہیں،اور آپ خود بھی ان لوگوں کو اچھا محسوس کرواتے ہیں۔ ملازمت اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے آپ کے پاس ذاتی اقدامات ہیں جو کہ آپ کی زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔ ان اقدامات پر عمل کر کے مالیات میں بھی اضافہ کریں گے۔ اس ہفتے خوش قسمتی آپ کے ساتھ ہے۔ یہ ہفتہ سرمایا کاری اور نئے کاروبار کو شروع کرنے کے لئے مثالی ہے۔ آپ کو اس ہفتے کو مؤثر طریقے سے جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔اگر آپ اپنے تعلقات میں توازن قائم کرنا چاہتے ہیں اپنے جذبات اور احساسات کو اعتدال کریں ۔اس ہفتے سماجی اور نجی زندگی کو بہترین بنائیں گے۔ بے چینی آپ کی طاقت بن جائے گی اور خوشی کے شاندار راستے پر لے جائے گی۔محبت کے معاملات میں نئی تبیدلی ممکن ہے۔ جو بھی آپ کی موجودہ صورت حال ہے اس کا گہرائی سے تجزیہ کریں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
خاص لمحات جینے کا موقع ملے گا۔ ذمہ دریاں آپ کے لئے راحت اور سکون کا باعث بنیں گی۔ کاروباری معاملات میں آپ کو کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔ ملازمت اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے آپ کے پاس ذاتی اقدامات ہیں جو کہ آپ کی زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔ ان اقدامات پر عمل کر کے مالیات میں بھی اضافہ کریں گے۔ اس ہفتے خوش قسمتی آپ کے ساتھ ہے۔ یہ ہفتہ سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں کے لئے مفید ہے۔ سخاوتی مزاج آپ کے بجٹ میں توازن کو خراب کر دیگا۔آپ کے جذباتی تعلقات کا تعلق براہ راست مالیاتی زندگی سے ہے۔تحفے دیتے ہوئے میانہ روی اختیار کریں۔آپ کی نجی زندگی آسان نہیں ہوگی بہت زیادہ مذکرات ایک وقت کے بعد متوقع طور پر پریشان کر دیں گے۔ خود پر بھروسہ رکھیں، اپنی صلاحیتوں کو کسی سے کم نہ سمجھیں۔ مستقبل کے لئے جو بھی تبدیلیاں آپ کرنا چاہتے ہیں کوئی بھی آپ کی راہ کی رکاوٹ نہیں بنے گا۔
برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
یہ ہفتہ آپ کے معاملات میں کچھ خاص ثابت نہیں ہوگا۔ آپ میں لالچ پریشانیوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔آپ کے تعلقات میں موجود احساسات اور ہم آہنگی کو ختم کر دے گا۔ خاندان میں سمجھداری کے ساتھ پیچیدہ معاملات کو بہتر بنا سکیں گے۔ مریخ آپ کی جذباتی زندگی میں بہت سی کشیدگی لائے گا۔ آپ کیلئے توازن کو قائم رکھنا انہتائی مشکل رہے گا۔ جو بھی موجودہ معاملات سے آپ گزر رہے ہیں لیکن حالات آپ کو اپنے راستے بدلنے پر زور دیں گے۔آج خوشگوار لوگوں کے سات بات چیت کر کے آپ کا مزاج مفید ہو جائے گا۔ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے آپ کے پاس بہترین ذریعہ ہو گا۔ ارد گرد مجموعی ماحال مثبت ہے، کوششیں کرنا آپ کے لئے آسان ہو جائے گا۔
برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
اس ہفتے سماجی اور نجی زندگی کو بہترین بنائیں گے۔بے چینی آپ کی طاقت بن جائے گی اور خوشی کے شاندار راستے پر لے جائیں گی۔ محبت میں نئی تبدیلی ممکن ہو سکیں گی۔جو بھی آپ کی موجودہ صورت حال ہے اس کا گہرائی سے تجزیہ کریں ۔ کسی بھی چیز کے بارے میں وعدہ کرنے سے پہلے اس کے بارے میں سوچنا ضروری ہے۔ آپ کی پیشہ ورانہ زندگی اس ہفتے آپ کے لئے پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔ مریخ آپ کو زبردست کا روائی اور نتائج پیش کرنے میں مدد دیتا ہے۔تمام قسم کے شعبہ جات جیسے مارکیٹنگ، رسرچ، مصنوعات کی خرید و فروخت اور نئی خدمات تمام میں کامیابی حاصل ہو گی۔ مالی معاملات میں استحکام اور آزدی کی جدوجہد اس ہفتے حاصل کرنا آپ کے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
اس ہفتے میں سرمایا کاری آپ کے لئے فائدہ مند رہے گی۔ محبت کے معاملات میں بنیادی طور پر آپ کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔کچھ متحرکات آپ کے اضطراب میں اضافہ کر دیں گی۔ ایک خواہش جو کہ آپ کو اپنے راستے کو تبدیل کرنے میں مدد دے گی۔ مسترد ہو جانے کا خوف آپ کے اظہار میں تبدیلیاں لائے گا۔ آپ کی پیشہ ورانہ زندگی صحیح سمت میں منتقل ہو رہی ہے۔ بیرونی واقعات اور متعلقہ موافقت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے کے لئے اور آگے بڑھنے کے لئے بہترین حکمتِ عملی کا استعمال کریں۔
برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
مختلف موقعوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے یہ ہفتہ آپ کیلئے مفید رہے گا۔ سماجی شناخت اور اچھے تعلقات کے لئے یہ ہفتہ آپ کے لئے کامیابی کا باعث بنے گا۔ ساتھی کے مزاج میں کافی تبدیلیوں کو محسوس کریں گے۔ محبت کی زندگی میں کم کنٹرول محسوس کر سکتے ہیں ۔موجودہ صورتِ حال آپ کو اداسی کا باعث بن سکتی ہے، لیکن یہ مختصر عرصے کے لئے ہوگا۔ اپنے منفی نظریات پر قابو پا کر اپنی جذباتی زندگی میں آسانی لا سکتے ہیں ۔کاروباری معاملات میں تخلیقی صلاحیتیں آپ کے لئے فائدہ مند رہیں گی۔ پیشہ ورانہ میدان میں موثر طور پر آگے بڑھیں گے۔ ذاتی ترقی کے لئے آپ کی خواہش میں اضافہ ہوگا۔اپنے منصوبوں کو تجارتی سطح پر نشر کرنے کے لئے آپ مکمل طور پر آزاد ہوں گے۔ اپنی کاروائیوں کے لئے ایک وسیع پیمانہ مل جائے گا۔ مالی معاملات میں بچت کو اپنی زندگی میں شامل کر لینا آپ کے لئے فائدہ لائے گا۔ دوسری طرف کچھ مذکرات اپنی مالیاتی زندگی میں مساوات قائم کرنے کا احساس دلوائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں