راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں انسداد ڈینگی کیلئے بڑے پیمانے پرخصوصی صفائی و آگاہی مہم شروع کر دی
راولپنڈی (پوٹھوہار ون) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں انسداد ڈینگی کیلئے بڑے پیمانے پرخصوصی صفائی و آگاہی مہم شروع کر دی ہے،نالہ لئی کے کناروں پر کوڑا کرکٹ کی صفائی،نالیوں کی ڈی سلٹنگ،خالی پلاٹوں کی صفائی اورکھڑے پانی کو ختم کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرزنے کام کا آغاز کر دیا ہے،ساتھ ہی قبرستانوں میں جھاڑیاں نکالنے اور چونا ڈالنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے،خالی پلاٹوں کو صاف کرکے ڈینگی اور جراثیم کے خاتمے کیلئے چونے کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے،شہریوں کو انسداد ڈینگی کے اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی کے زریعے ڈینگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،جس طرح ہمارے ورکرز نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر اہم کردار اداکیا اسی طرح ہم ڈینگی کیخلاف بھی پوری جانفشانی کیساتھ اپنا کردار ادا کرینگے،پوری امید ہے کہ صفائی کی کاوشوں میں شہریوں کا بھرپور تعاون ڈینگی فری اور کلین اینڈ گرین راولپنڈی کے ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا،آگاہی مہم میں ہم شہربھر میں لوگوں کو ڈینگی سے تحفظ کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہے ہیں،ساتھ ساتھ ڈینگی کے تدارک کے پیغامات پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیئے جا رہے ہیں، انسداد ڈینگی صفائی مہم میں شہر بھر میں کنٹینرز صاف کیئے جارہے ہیں،گلی،محلوں میں مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کا کام جاری ہے،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ نے شہرمیں صفائی اور آگاہی مہم کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیاجہاں پرآپریشنل سٹاف نے انہیں صفائی مہم پر بریفنگ دی۔
کوئی تبصرے نہیں