TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

مری۔ مشہور آرٹسٹ کاشف محمود سائیکل ریس کرتے ہوئے مری پہنچ گئے

 


مری(بیورورپورٹ)سٹیشن ہیڈکوارٹراور کوہسار یونیورسٹی کی طرف سے ملک کے مشہور آرٹسٹ کاشف محمود سائیکل ریس کرتے ہوئے مری پہنچے اس موقع پر سٹیشن ہیڈکواٹر کی طرف کرنل اقبال تاج،کرنل عمران،میجر شاہد، کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید حبیب بخاری پروفیسر اورشاہد محمود بیگ نے کوسار یونیورسٹی پہنچنے پر ان کاپرتپاک استقبال کیا اس موقع پر کاشف محمود کا کہنا تھا سائیکل کے استعمال سے انسانی زندگی کیلے انتہائی اہم ہے،ورز ش کابہترین اورسستا ذریعہ بھی ہے جبکہ موجود ملکی حالات میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بے شمار مسائل ہیں،سائیکل ایک ایکسرسائز نہیں دوا ہے  لاہور سے معروف ٹی وی آرٹسٹ کاشف محمود سائیکل چلاتے ہوئے مری پہنچ گئے اس موقع پر ان کا لوگوں کو کہنا تھاکہ صحت مند زندگی چاہتے ہیں اور ڈاکٹر اور ادویات سے دور رہنا ہے تو سائیکل کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

کوئی تبصرے نہیں