اسلام آباد(راجہ طیب) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درخواست دے دی گئی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل ضیاء الرحمان گوندل کی جانب سے دی گئی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کے عمران خان فوج ، عدلیہ اور اسلام آباد پولیس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے ذریعے شہریوں کو بغاوت پر اُکسا رہے ہیں اداروں کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں اداروں کے افسران کے خلاف نازیباء زبان استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا جائے پولیس نے ضیاء الرحمان ایڈوکیٹ کی درخواست وصول کر لی تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔
کوئی تبصرے نہیں