TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

تازہ ترین :

latest

امام حسین علیہ السلام ؓ کی شہادت ہمیں یزیدی کردار کے خاتمے اور حسینی کردار کو زندہ کرنے کا درس دیتی ہے، علامہ احمد حسن فاروقی

.

    مری(بیورورپورٹ) شہادت امام حسین علیہ السلام ؓ کی شہادت ہمیں یزیدی کردار کے خاتمے اور حسینی کردار کو زندہ کرنے کا درس دیتی ہے ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن کے عظیم نوجوان سکالر، نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن سندھ علامہ احمد حسن فاروقی نے شہدائے کربلا کانفرنسوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. 10 محرم الحرام کی نسبت سے پہلی کانفرنس سنبل سیداں زیر نگرانی سید ارتضی حسین شاہ و صدر منہاج القرآن یو. سی چارہان انیس الرحمن منعقد ہوئی جسمیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، دوسری کانفرنس زیر نگرانی سید فیاض حسین شاہ مرکزی جامع مسجد موہڑہ سیداں میں منعقد ہوء، تیسری عظیم الشان کانفرنس زیرِ نگرانی علامہ آصف محمود قادری مرکزی جامع مسجد پھگواڑی میں بعد نماز مغرب منعقد ہوئی جبکہ چوتھی عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس مسجد علی المرتضیٰ آڑوکیس تریٹ میں زیر نگرانی ناظم تحریک شفیق اعوان، رقیب اعوان و اخلاق چوہدری بعد نماز عشاء منعقد ہوئی. ان عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنسز سے منہاج القرآن کے عظیم سکالر علامہ احمد حسن فاروقی نے فکر حسین اور امت مسلمہ کے موضوع پر شاندار، لاجواب ایمان افروز فکر انگیز خطابات کئے اور حاضرین کے قلوب و اذہان کو قرآنی افکار سے آشکار کیا. ان کے چاروں مقامات پر اپنے خطابات اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت منفرد تھے اور قرآن کی روشنی میں حق و باطل کے فلسفے کو اپنے مخصوص انداز میں سمجھایا. مرکزی جامع مسجد پھگواڑی میں انہوں نے کثیر تعداد میں علمائے اہل سنت اور کثیر تعدا میں عوام اہل سنت کی موجودگی میں منہاج القرآن کے عظیم مقاصد میں اتحاد امت پر زور دیا اور پہلے مرحلے پر اہل سنت کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی بھرپور دعوت دی. حاضرین نے ان کے خطابات کو خطہ کوہسار مری انتہائی خوش آئند قراردیایہ تمام خطابات ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل مری امتیاز احمد علوی اور نظامت دعوت وتربیت کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔


 

کوئی تبصرے نہیں